Tuesday, December 31, 2024
ہومBreaking Newsچھاتی کے کینسر کی علامات کیا ہیں؟

چھاتی کے کینسر کی علامات کیا ہیں؟


چھاتی کا کینسر مختلف لوگوں میں مختلف علامات میں ظاہر ہوسکتا ہے جبکہ کچھ لوگوں میں علامت بالکل بھی نظر نہیں آتیں۔

سب سے عام علامت کی اگر بات کی جائے تو وہ چھاتی یا بغل میں ایک سوجھن یا ڈھیلے کا بن جانا ہے جو ختم نہیں ہوتا۔ اگر دیگر علامات کے بارے میں بات کی جائے تو وہ درج ذیل ہیں:

جلد کی ساخت میں تبدیلی؛ چھاتی پر جیسے کہ خارش، لالی یا ڈمپل پڑنے سے جلد نارنجی کے چھلکے سے مشابہ ہوسکتی ہے۔

کندھوں اور گردن کے درمیان ہڈی (collar bone) کے قریب ابھار بن جانا؛ یہ اس کا اشارہ ہے کہ چھاتی کا کینسر اس علاقے میں لمف نوڈز تک پھیل گیا ہے۔ (لمف نوڈز چھوٹے اعضاء ہوتے ہیں مدافعتی نظام کا حصہ ہیں۔

درد اور حساسیت؛ اگرچہ سوجھن عام طور پر تکلیف دہ نہیں ہوتا۔ تاہم کچھ سوجھن کانٹے چبھنے کا احساس کرواسکتی ہے۔

چھاتی کا ہموار ہوجانا یا گڑھے پڑجانا؛ ایسا ٹیومر کی وجہ سے ہو سکتا ہے جسے آپ دیکھ یا محسوس نہیں کر سکتے۔

چھاتی کی مجموعی تبدیلی؛ چھاتی کے سائز، شکل، ساخت یا درجہ حرارت میں فرق۔

اسی طرح چھاتی کے علاوہ نیپلز بھی متاثر ہوتے ہیں جن سے چھاتی کے کینسر کا پتہ چل سکتا ہے جیسے کہ؛

نیپل کا اندر کی طرف مُڑ جانا

ڈمپل پڑجانا

جلن محسوس ہونا

خارش ہونا

اور زخم نمودار ہونا

نپل سے غیر معمولی اخراج (دودھ کے علاوہ)

نیپل کی جلد کے نیچے ماربل جیسا ڈیزائن بن جانا جو چھاتی کے کسی بھی دوسرے حصے سے مختلف محسوس ہو




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں