Friday, January 3, 2025
ہومBreaking Newsڈپریشن کی نئی علامت دریافت

ڈپریشن کی نئی علامت دریافت


ڈپریشن کو بیشتر افراد ذہنی مرض سمجھتے ہیں اور اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی علامات بھی دماغی مسائل پر مبنی ہوتی ہیں جس سے جسم متاثر نہیں ہوتا۔

مگر بہت کم افراد کو علم ہوتا ہے کہ ڈپریشن کے شکار مریضوں کو جسمانی علامات کا سامنا بھی ہوتا ہے۔ جی ہاں ڈپریشن محض ‘دماغ’ تک محدود رہنے کا مرض نہیں بلکہ اس کے نتیجے میں جسم میں بھی تبدیلیاں آتی ہیں۔

اب ماہرین نے ڈپریشن کی ایک نئی جسمانی علامت دریافت کی ہے۔

امریکا کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ڈپریشن کے شکار افراد کا جسمانی درجہ حرارت دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں 20 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا اور ایک ڈیوائس کے ذریعے ان کے جسمانی درجہ حرارت کی جانچ پڑتال کی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ان سے ڈپریشن کی علامات کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں۔ یہ تحقیق 7 ماہ تک جاری رہی اور نتائج سے معلوم ہوا کہ ڈپریشن علامات کی شدت میں اضافے کے ساتھ جسمانی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈپریشن کے باعث جسمانی درجہ حرارت بڑھتا ہے یا زیادہ جسمانی درجہ حرارت ڈپریشن کا باعث بنتا ہے۔ مگر محققین کا کہنا تھا کہ اگر ڈپریشن کے مریضوں کے جسمانی درجہ حرارت میں کمی لائی جائے تو دماغی صحت کو بھی فائدہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ جسمانی درجہ حرارت اور ڈپریشن کے درمیان تعلق کے حوالے سے اب تک کی سب سے بڑی تحقیق ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں