Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک


سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ایک دہشت گرد شمالی وزیر ستان میں مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اسی طرح ایک اور مقابلے میں ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا، دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

مارے گئے دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں