Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک


خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے اور ہلاک دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی بڑی سرگرمیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل سمیت ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کے امکان کے پیش نظر کارروائی جاری ہے اور پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں