Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsکالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک


راولپنڈی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ کی، اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 اہم دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نصیب اللّہ اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی، ان دہشت گردوں کے پاس سے آئی ای ڈی، دستی بم، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

مزید بتایا کہ دونوں دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے، جس میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں