Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsکامران غلام سے متعلق کی گئی بابراعظم کی انسٹا اسٹوری وائرل ہوگئی

کامران غلام سے متعلق کی گئی بابراعظم کی انسٹا اسٹوری وائرل ہوگئی


انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے کامران غلام کے لیے سابق قومی کپتان بابر اعظم نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی۔

پاکستانی بیٹر کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13 ویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والےکامران غلام بابراعظم کی جگہ ٹیم میں آئے ہیں۔

کامران غلام 118 رنز کی شانداز اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

قومی کرکٹر کی ڈیبیو ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے والے بابر اعظم نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی۔

بابر نے انسٹاگرام اسٹوری پر کامران غلام کی تصویر شیئر کی جس میں وہ سنچری کے بعد گراؤنڈ پر بیٹھے اللہ پاک کا شکر ادا کررہے ہیں جب کہ انہوں نے سجدہ شکر بھی ادا کیا۔

بابر نے کامران کو شاباشی دیتے ہوئے لکھا کہ ‘کامران، آپ بہت اچھا کھیلے’۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹ کے نقصان پر 259 رنز بنا ئے۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق7، سعود شکیل 4 اور کپتان شان مسعود 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے شاندار سنچری بنائی اور 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ صائم ایوب بھی 77 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں