Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsکراچی: سردی کی شدت میں اضافہ، کم سے کم درجہ حرارت کتنا...

کراچی: سردی کی شدت میں اضافہ، کم سے کم درجہ حرارت کتنا رہ سکتا ہے؟


کراچی میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع جزوی ابر آلود اور رات میں خنکی کا امکان ہے جب کہ بادلوں کے سبب کہیں کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آئندہ 24 گھٹوں میں کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے26 ڈگری سینٹی گریڈ کےدرمیان تک رہ سکتا ہے، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 80فیصد ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں