Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsکرکٹ کا انوکھا ریکارڈ، ایک اوور میں 38 رنز بن گئے

کرکٹ کا انوکھا ریکارڈ، ایک اوور میں 38 رنز بن گئے


انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں اسپنر شعیب بشیر کو ایک اوورز میں 38 رنز پڑگئے۔

انگلینڈ کی ڈومیسٹک کاؤنٹی چیمپئین شپ کے دوران سرے اور سیسٹر شائر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ڈین لارنس نے شعیب بشیر کے ایک اوور میں پانچ چھکے جڑ دیے، جس میں 4 چھکے اسٹریٹ جبکہ پانچواں چھکا مڈ وکٹ پر سلوگ سویپ کی صورت میں لگایا۔

اسپنر نے ایک نوبال کی جس کے باعث 2 اضافی رنز بن گئے بعدازاں ایک وائیڈ بال کی جو وکٹ کیپر سے مس ہوکر باؤنڈری لائن پر چلی گئی اور اضافی 5 رنز بن گئے۔ لارنس نے اننگز کے 128ویں اوورز سے قبل اپنی سنچری مکمل کی تھی۔

ڈین لارنس نے 223 گیندوں پر 175 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 16 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

سرے کی ٹیم پہلی اننگ میں 490 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جواب میں ورسیسٹر شائر نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے ہیں جبکہ انہیں ورسیسٹر شائر کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 343 رنز درکار ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں