Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsکسانوں کیلئے خوشخبری

کسانوں کیلئے خوشخبری


ملک میں کسانوں کیلئے بڑی خبر، فرٹیلائزر مینوفیکچررز نے ملک میں یوریا کی قیمتوں میں کمی پر رضامندی ظاہر کردی۔

ترجمان صنعت و پیداوار کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او فوجی فرٹیلائزر کمپنی جہانگیر پراچہ نے ملاقات کی جس میں یوریا کی قیمتوں سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر فرٹیلائزر مینوفیکچررز ایڈوائزری کونسل آف پاکستان کی جانب سے تجویز سامنے آئی کہ حکومت لاگو گیس کی قیمتوں کے تعین کی پالیسیوں کے مطابق تمام کھاد پلانٹس کو گیس صرف ماڑی گیس فیلڈ سے فراہم کرے اور آئندہ 10 سال تک تمام فرٹیلائزر انڈسٹری کو گیس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائے۔

فرٹیلائزر مینوفیکچررز نے کہا کسانوں کے لیے سستی یوریا کھاد کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے،

اس سے یوریا کی درآمد پر زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی،

کھاد کی پیداواری صلاحیت اور توانائی کی کارکردگی میں مزید سرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔

ایم ڈی ایف ایف سی نے کہا کہ کھاد کی صنعت کو حکومت سے کسی قسم کی سبسڈی کی ضرورت نہیں،

حکومت پورے پاکستان میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں مقرر کرے،

اس سے مڈل مین اور ایجنسیوں کی طرف سے منافع خوری ختم ہو جائے گی۔

ملاقات کے آخر میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت فرٹیلائزر مینوفیکچررز ایڈوائزری کونسل آف پاکستان کی تجویز ای سی سی میں لے جائے گی،

کسانوں کو سہولت میسر کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں