Wednesday, January 8, 2025
ہومBreaking Newsکوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران شدید...

کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران شدید زخمی


معروف پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ اتوار کو علی الصبح دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک (8051m) پر حادثے کا شکار ہو گئے۔

اس حادثے کے بعد جس سے کوہ پیماؤں کی کمیونٹی کی جانب سے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بیس کیمپ ذرائع کے مطابق ایم مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران کیمپ ون پر پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ زخمی کوہ پیما کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری ریسکیو کیا جائے۔

ایم مراد سدپارہ نے گزشتہ ہفتے کے ٹو کی بلندی سے کوہ پیما کی لاش کو اتارا تھا، وہ کے ٹو کی صفائی مہم کی قیادت کر رہے تھے۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ جی بی نے مراد سدپارہ کو ریسکیو کرنے کے لیے انتظامیہ کو ہدایات کی ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان فیض اللّٰہ فراق کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت مراد سدپارہ کو ریسکیو کرنے میں معاونت کرے گی۔

فیض اللّٰہ فراق کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے دو مقامی پورٹرز کو براڈ پیک پر پہنچا دیا ہے، تجربے کار پورٹرز مراد سدپارہ کو تلاش کریں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں