Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsکیا آپ سورج کی روشنی میں گھومنے سے تھکاوٹ طاری ہونے کی...

کیا آپ سورج کی روشنی میں گھومنے سے تھکاوٹ طاری ہونے کی یہ وجہ جانتے ہیں؟


اگر آپ روزانہ کچھ وقت سورج کی روشنی میں کام کرتے یا گھومتے ہوئے گزارتے ہیں تو ایک عجیب سے تھکاوٹ کا سامنا بھی ہوتا ہوگا۔

اب آپ سوئمنگ پول میں تیراکی سے لطف اندوز ہو رہے ہوں، اپنے گھر کے احاطے کوئی کام کر رہے ہوں یا ساحل یا کسی تفریحی مقام پر گھوم رہے ہوں، ایسا ہوتا ضرور ہے۔

مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ سورج کی روشنی میں وقت گزارنے سے آپ کا جسم تھکاوٹ کا شکار کیوں ہو جاتا ہے؟ اس کے پیچھے وجہ کافی دلچسپ ہے جس کی سائنسدانوں نے وضاحت کی ہے۔ جب آپ گھر سے باہر سورج کی روشنی میں نکلتے ہیں تو ہمارا جسم خود کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کرنے لگتا ہے۔

اس کا ایک بڑا ذریعہ جِلد کے ذریعے پسینے کا اخراج ہے جبکہ ہمارے جسم کو تیزی سے سانس لینے کی ضرورت ہوتی ہے جس سے دھڑکن کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔ ان تمام عوامل کے باعث ہمارا جسم زیادہ توانائی خرچ کرتا ہے اور اسی وجہ سے سورج کی روشنی میں وقت گزارنے کے باعث ہم زیادہ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔

یہ عام طور پر نقصان دہ نہیں ہوتا اور بہت جلد آرام کرنے سے جسمانی توانائی بحال ہو جاتی ہے، البتہ شدید گرمی میں ضرور ہیٹ اسٹروک یا کسی دیگر مسئلے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

سورج کی روشنی میں گھومنے سے جسمانی تھکاوٹ طاری ہونے کی ایک اور بڑی وجہ بھی ہے۔

سورج کی روشنی میں گھومنے سے حرارت اور پسینے کے اخراج سے جسم میں پانی کی کمی ہونے لگتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ ہم ڈی ہائیڈریشن کے شکار ہونے لگتے ہیں۔

تو اس وقت پانی دستیاب نہ ہو تو ہمارا جسم معمول سے زیادہ تھکاوٹ محسوس کرنے لگتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں