Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsکیا آپ کھانے میں اضافی نمک چھڑکنے کا یہ نقصان جانتے ہیں؟

کیا آپ کھانے میں اضافی نمک چھڑکنے کا یہ نقصان جانتے ہیں؟


ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کھانے میں اوپر سے نمک چھڑکنا معدے کے کینسر کے امکانات میں خطرناک حد تک اضافہ کر سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ویانا میں قائم سینٹر فار پبلک ہیلتھ کے محققین نے یو کے بائیو بینک سے حاصل ہونے والے 4 لاکھ 71 ہزار 144 برطانوی افراد کے ڈیٹا کا معائنہ کیا۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جنہوں نے اپنے کھانوں میں نمک کا اضافہ کیا تھا ان میں نمک احتیاط سے چھڑکنے والوں کے مقابلے میں معدے کے کینسر کے خطرات 41 فی صد زیادہ تھے۔

ماضی میں چین، جاپان اور کوریا میں کیے جانے والے مطالعوں میں نمکین غذاؤں اور معدے کے کینسر کے درمیان تعلق دیکھا گیا تھا لیکن یہ پہلی تحقیق ہے جس میں مغرب کے کسی ملک میں رہنے والوں میں یہ تعلق دیکھا گیا ہے۔

اگرچہ آسٹریا میں کی جانے والی تحقیق محض مشاہداتی تھی، لیکن ماضی کے مطالعوں میں بتایا جا چکا ہے کہ اضافی نمک معدے میں موجود حفاظتی پرت کو ختم کرسکتی ہے جس سے بافت کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور کینسر زدہ متغیرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ویانا سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ مصنفہ سلمیٰ کرونسٹینر-گچیو کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق بتاتی ہے کہ کھانے میں نمک کی اضافی مقدار اور معدے کے کینسر کے درمیان تعلق مغربی ممالک میں بھی پایا جاتاہے۔

محققین کے مطابق بظاہر کھانے پر تھوڑا سا نمک چھڑک لینے میں کچھ نقصان نہیں دِکھائی دیتا لیکن مستقل بنیادوں پر یہ عمل صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں