Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsکیٹ مڈلٹن نے عوام سے کیوں معافی مانگ لی؟ اہم وجہ سامنے...

کیٹ مڈلٹن نے عوام سے کیوں معافی مانگ لی؟ اہم وجہ سامنے آگئی


برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے برطانیہ میں مدرز ڈے پر اپنی ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کرنے پر عوام سے معافی مانگ لی۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کرنے پر معافی مانگی گئی۔

شہزادی نے اپنے معافی نامے میں لکھا کہ دوسرے نئے فوٹوگرافرز کی وہ تصاویر میں ایڈیٹنگ کے تجربات انتہائی کم کرتی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ جو تصویر شیئر کی، اس پر کچھ لوگوں کو پریشانی ہوئی، جس کے لیے وہ معذرت خواہ ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ہر کسی نے خوشی کے ساتھ ماؤں کا دن منایا ہوگا۔

کیٹ مڈلٹن کی جانب سے معافی مانگے جانے سے قبل ان ہی کے ٹوئٹر ہینڈل پر ان کی ایک تصویر شیئر کی گئی تھی، جس میں انہیں اپنے بچوں کے ہمراہ خوش دیکھا گیا تھا اور ساتھ ہی کیپشن میں مدرز ڈے کا حوالہ دیا گیا تھا۔

کیٹ مڈلٹن کے اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کیے جانے کے بعد ہی رائٹرز سمیت ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) سمیت دیگر نشریاتی اداروں نے اپنی رپورٹس میں بتایا تھا کہ شہزادی کی تصویر ایڈٹ شدہ لگتی ہے، تاہم شاہی محل نے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

شہزادی مڈلٹن کی مذکورہ تصویر مختلف فوٹو ایجنسیز نے بھی شائع کی تھی۔

کیٹ مڈلٹن کی مذکورہ تصویر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ دو ماہ قبل 18 جنوری کو ان کے پیٹ کی سرجری کی گئی تھی۔

پیٹ کی سرجری کے بعد کیٹ مڈلٹن کو واضح طور پر عوامی تقریبات میں نہیں دیکھا گیا اور ان کی صحت کے حوالے سے بھی شاہی محل نے سرجری کے بعد کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

شہزادی مڈلٹن کے بعد ان کے سسر بادشاہ چارلس کا بھی پروسٹیٹ کا آپریشن کیا گیا تھا اور بعد ازاں ان میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کی تصدیق کی گئی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں