Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsگرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی، شہری پریشان

گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی، شہری پریشان


محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ تین سے چار روز تک گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور ملحقہ علاقوں میں دن میں موسم گرم اور شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب55 فیصد ہے جب کہ شہرمیں ہلکی رفتار سےہوائیں چل رہی ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں