Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsگلگت بلتستان میں سپارکو نے پہلے خلائی ایپلیکیشن اور ریسرچ سینٹر کا...

گلگت بلتستان میں سپارکو نے پہلے خلائی ایپلیکیشن اور ریسرچ سینٹر کا افتتاح کر دیا


پاکستان اسپیس اینڈ اَپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے گلگت بلتستان میں پہلے خلائی ایپلیکیشن اور ریسرچ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ گلبر خان نے پاکستان کے پہلے خلائی تحقیقاتی مرکز کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے علاقائی ترقیاتی کوششوں میں خلائی ٹیکنالوجی کے کردار پر زور دیا۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے ٹیکنالوجی میں ترقی کے لیے سپارکو کے ساتھ قریبی تعاون پر زور دیا۔

ترجمان کے مطابق سپارکو کا سینٹر گلگت میں ماحولیاتی اور سماجی، اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے،سپارکو سینٹر گلگت ماحولیاتی چیلنجز کے لیے سیٹلائٹ کی بنیاد پر نگرانی کو مضبوط بنائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ گلگت میں نیا تحقیقاتی مرکز گلیشیئر کی نگرانی اور لینڈ سلائڈ پر اہم ڈیٹا فراہم کرے گا،یہ مرکز قدرتی آفات کے انتظام اور تحفظ پر بین الاقوامی تحقیقاتی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرے گا۔

ترجمان کے مطابق سپارکو سینٹر نوجوان ذہنوں کو متحرک تحقیق اور تعلیمی پروگراموں سے متاثر کرے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں