Friday, January 3, 2025
ہومBreaking Newsگلے میں 3 دن تک لال بیگ پھنسا رہا لیکن شہری کو...

گلے میں 3 دن تک لال بیگ پھنسا رہا لیکن شہری کو پتہ کیوں نہیں چل سکا؟


چین میں پیش آئے والے عجیب و غریب واقعے میں ایک شخص کے گلے میں تقریباً 3 دن تک لال بیگ پھنسا رہا اور شہری کو پتہ ہی نہیں چل سکا تھا۔

چینی میڈیا کے مطابق 58 سالہ شخص مسلسل کھانسی، بلغم اور منہ میں ناگوار بدبو میں مبتلا تھا، جس نے علامات ظاہر ہونے کے 3 دن بعد ہینان میڈیکل یونیورسٹی سے رجوع کیا۔

ریسپیریٹری اینڈ کریٹیکل کیئر میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف فزیشن ڈاکٹر لن لنگ کو بتایا گیا کہ اس شخص کو اپنے نتھنوں میں کچھ رینگتا ہوا محسوس ہوا جب وہ سو رہا تھا۔ اس کے بعد سے اسے شدید کھانسی آئی تاہم بعد میں اس نے اسے نظرانداز کردیا۔

اس کے بعد مریض کو مسلسل کھانسی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ بلغم بھی تھا، متاثرہ شخص کے منہ سے بدبو بھی آتی رہی۔

ڈاکٹر لن لنگ نے اندازہ لگایا کہ یہ کیڑا سانس کی نچلی نالی میں پھنس ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر نے اس حصے یعنی trachea کا سی ٹی اسکین کیا گیا جس میں نچلے دائیں حصے کے عقبی حصے میں ایک سایا دکھا جو کہ لا بیگ تھا۔ بعد ازاں لا بیگ کو سرجری کرکے نکال لیا گیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں