Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsگووندا کے گھر نوکرانی بن کر رہنے والی لڑکی دراصل کون تھی؟...

گووندا کے گھر نوکرانی بن کر رہنے والی لڑکی دراصل کون تھی؟ راز کھل گیا


بالی وڈ کے سینئر و کامیاب اداکار گووند ارجن آہوجا المعروف گووندا کی اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر کی ایک دیوانی مداح نوکرانی بن کر گھر میں 20 روز تک رہتی رہی۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں سنیتا آہوجا نے شوہر کے مداحوں کی لمبی فہرست سے متعلق بات کی اور بتایا کہ کس طرح اپنے پسندیدہ اداکار سے بات کرنے اور ان تک رسائی کے لیے لوگ حدیں پار کردیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گووندا کے مداحوں کا یہ حال ہے کہ ایک مرتبہ ایک مداح جو ایک وزیر کی بیٹی تھی و ہ 20 دن تک ہمارے گھر پر رہی۔

اداکار کی اہلیہ نے دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا ‘ایک مرتبہ ایک خاتون نے اپنا حلیہ تبدیل کیا اور ہمارے گھر آن پہنچی، خود کو ملازمہ ظاہر کیا، میں نے سوچا کہ یہ عورت نوکرانی جیسی نہیں لگتی اور وہ برتن بھی نہیں دھو سکتی تھی، میں نے اپنی ساس کو بتایا اور اس کے بارے میں مزید جاننے کی کوشش میں لگ گئی، بلآخر ہمیں پتہ چلا کہ وہ کسی وزیر کی بیٹی تھی اور گووندا کی مداح تھی’۔

گووندا کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ‘وہ لڑکی گووندا کےلیے جاگتی رہتی تھی، پھر ایک دن اس نے روتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ گووندا کی بہت بڑی مداح ہے، بعد میں اس کے والد آئے اور ساتھ 4 گاڑیاں بھر کے سیاستدان بھی لائے، میرا خیال ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تقریباً 20 دن تک رہی تھی’۔

انہوں نے کہا کہ یہ گووندا کے مداحوں کا حال تھا، اس زمانے میں جب ہم بین الاقوامی دوروں پر جاتے تھے تو کئی خواتین مداح صرف انہیں دیکھ کر بے ہوش ہو جاتی تھیں۔

یاد رہے کہ گووندا 90 کی دہائی میں کامیڈی ہیرو کے طور پر بےحد مقبول تھے۔

گووندا کی مقبول سپر ہٹ فلموں میں آنھیں (1993)، راجا بابو (1994)، قُلی نمبر 1 (1995)، دیوانہ مستانہ (1997)، دُلہے راجہ (1998)، بڑے میاں چھوٹے میاں (1998)، اناڑی نمبر 1 (1999) اور جوڑی نمبر 1 (2001) شامل ہیں۔

2000 کی دہائی میں انہوں نے بھاگم بھاگ (2006)، پارٹنر (2007) اور لائف پارٹنر (2009) جیسی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں