Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsگوگل کا چیٹ بوٹ کے حوالے سے نیا فیچر سامنے آگیا

گوگل کا چیٹ بوٹ کے حوالے سے نیا فیچر سامنے آگیا


اگر آپ کو کسی موضوع کے بارے میں تصویر چاہیے تو سرچ کرکے ڈھونڈنے کی بجائے اسے گوگل بارڈ پر جاکر بھی تیار کر سکتے ہیں۔

جی ہاں واقعی آپ گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ کو تصاویر بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے بارڈ میں ٹیکسٹ ٹو امیج فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جو تمام صارفین کو دستیاب ہے۔

یہ فیچر گوگل کے نئے diffusion ماڈل امیجن 2 پر کام کرتا ہے اور اس سے تیار ہونے والی تصاویر پر ڈیجیٹل واٹر مارک ہوگا۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد گوگل بارڈ بھی چیٹ جی پی ٹی اور مائیکرو سافٹ کو پائلٹ کی طرح اے آئی تصاویر بنانے والے چیٹ بوٹس میں شامل ہوگیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اے آئی تصاویر اور انسانوں کے تیار کردہ آرٹ ورک کے درمیان واضح فرق رکھا جائے گا۔ گوگل کی جانب سے لوگوں کے نام لکھ کر تصاویر بنانے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔

اس پابندی کا مقصد ڈیپ فیک تصاویر کی تیاری کو روکنا ہے۔ یہ فیچر ابھی صرف انگلش ہدایات پر ہی کام کرے گا۔

گوگل کے مطابق ٹیکسٹ ٹو امیج فیچر کے ساتھ ساتھ گوگل بارڈ میں اے آئی ماڈل ماڈل جیمنائی پرو کی سپورٹ بھی مختلف زبانوں میں فراہم کی جا رہی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں