Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsہچکی کو روکنے کے 7 طریقے

ہچکی کو روکنے کے 7 طریقے


ہچکی ایک ایسی قدرتی صورتحال ہے جو اچانک انسان کو آتی ہے پر فوراً روک بھی جاتی ہے البتہ کبھی کبھار ہچکی آپ کیلئے پریشانی اور سنگین مسئلہ کا باعث بھی بن جاتی ہے۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق چارلز اسبورن کے پاس سب سے زیادہ دیر تک ہچکی آنے کا ریکارڈ ہے اور آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ اینتھون سے تعلق رکھنے والے چارلز کو 68 سال تک ہچکیاں آتی رہیں۔

اسی لئے ہم نہیں چاہتے کہ ہچکی جیسی صورتحال آپ کی صحت کیلئے ایک مسئلہ بن کر آپ کے سامنے آئے جس کی وجہ سے آج ہم آپ کو چند ایسے مفید ٹپس بتائیں گے جن پر عمل کرکے آپ فوراً ہچکی کو روک سکتے ہیں۔

کان کو بند کردیں

جب آپ کو ہچکی آرہی ہوں تو اپنے دونوں کانوں کو انگلیوں سے 20 سے 30 سیکنڈ کیلئے بند کردے اور کان کے ملائم حصوں پر اپنی انگلیاں دبائیں۔ اس عمل کو آپ کی رگ کو سکون ملے گا اور ہچکی روک جائے گی۔

پانی کا ایک گھونٹ پی لے

اسٹرو کی مدد سے پانی کا ایک گھونٹ لے لیں یا پھر پانی کے گرارے کر لے ۔ اس طریقے سے بھی ہچکی روکی جاسکتی ہے۔

پیپر بیگ میں منہ سے ہوا بڑھیں

اس عمل سے آپ کے جسم کے خون میں کاربن ڈی اوکسائڈ کا پریشر بڑھ جاتا ہے جس کہ وجہ سے ڈایافرام کو سکون ملتا ہے اور ہچکی جلد روک جاتی ہے۔

شہد اور لیموں کا استعمال

گرم پانی کے ساتھ لیموں کو چبھانےسے یا شہد کھانےسے ویگس کی راگوں کو تیز کردیتے ہیں جس کی وجہ سے ہچکی آنا بند ہوجاتی ہے۔

میٹھے کی ایک چمچ کھانا

یہ ٹوٹکے بظاہر سننے سے بڑی عجیب معلوم ہوگی لیکن ریسرچر کا ماننا ہے کہ کسی بھی میٹھی چیز کی ایک چمچ کھانے سے ہچکی روکی جاسکتی ہے کیونکہ جب آپ کچھ میٹھا کھاتے ہیں تواسے نگلنے کیلئے آپ کی زبان میں حرکت پیدا ہوتی ہےجس کی وجہ سے سانس لینے کی حرکت میں بھی تبدیلی آتی ہے اور نتیجے میں ہچکی روک جاتی ہے۔

زبان باہر نکالنا

یہ ٹوٹکا بھی بظاہر عجیب لگ سکتا ہے لیکن ہچکی کیلئے یہ ایک بہترین طریقہ ہے۔ اپنی زبان باہر نکالنے سے گلوٹس میں تبدیلی آتی ہے اور ہچکی پر قابو کیا جاسکتا ہے۔

جلدی سانس اندر لیں اور آہستہ سانس باہر نکالیں

اس ترکیب کو استعمال کرنے کیلئے آپ کو زیادہ سے زیادہ سانس اندر لینے کی ضرورت ہے جس کے بعد اب آہستہ آہستہ س30 سیکنڈ تک سانس باہر نکالتے رہے۔ اس ترکیب کو ایک سے زائد بار کرنے سے ہچکی روکی جاسکتی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں