Wednesday, January 8, 2025
ہومBreaking Newsیو اے ای میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد سے متعلق...

یو اے ای میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد سے متعلق اہم خبر آگئی


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں غیرملکیوں کے لیے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اماراتی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ ویزاایمنسٹی اسکیم ایسے افراد کے لیے ہے جو قانونی طور پر امارات میں داخل ہوئے لیکن انہوں نے مدت ختم ہونے کے بعد ویزا کی تجدید نہیں کروائی۔

ویزا ایمنسٹی اسکیم کے تحت اماراتی حکام نے غیرقانونی رہائشیوں کو پُرکشش آفر کی ہے کہ وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں، اب نہ انہیں نئے اماراتی ویزا کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا اور نہ ہی ان پر سفری پابندیاں عائدکی جائیں گی، وہ بغیر جرمانے کے اس سہولت سےفائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ویزا ایمنسٹی اسکیم کے لیے مختلف علاقوں میں کیمپ لگ گئے ہیں جہاں تمام ضروری سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ افرادکو قانونی طور پر رہائشی حیثیت دلوانے کا عمل آسان بنایا جاسکے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں