Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsآئمہ بیگ کی زندگی میں آنے والا نیا شخص کون ہے؟

آئمہ بیگ کی زندگی میں آنے والا نیا شخص کون ہے؟


گلوکارہ آئمہ بیگ کچھ دنوں سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ ان کا ساتھی گلوکارہ سارہ رضا خان سے تنازعہ تھا۔ تاہم اب آئمہ بیگ ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کررہی ہیں۔

لیکن اس مرتبہ سوشل میڈیا پر ان کے ان ہونے کی وجہ سارہ خان سے تنازعہ نہیں بلکہ ان کے ساتھ دیکھا جانے والا شخص ہے۔ گلوکارہ پنے ساتھ دوسری مرتبہ دکھائی جانے والے شخص کے عشق میں مبتلا نظر آرہی ہیں۔

آئمہ بیگ نے کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر ایک شخص زینو کے ساتھ ایک تصویر اسٹوری پر اپلوڈ کی تھی۔ تاہم اب جو تصویر اپ لوڈکی ہے اس میں وہ شخص ان سے اظہار محبت کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔

شیئر کردہ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈنر ٹیبل پر پلیٹ میں پیش کیے گئے ڈیزرٹ پر چاکلیٹ سے ’آئی لو یو‘ لکھا ہوا ہے۔

ان تصویروں کے کیپشن میں آئمہ بیگ نے لکھا ہے کہ میں نے اس سے پہلے اتنا زیادہ اسپیشل کبھی محسوس نہیں کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس نئے شخص کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بہت زیادہ باتیں پھیل رہی ہیں تاہم اب تک گلوکارہ نے اس کے ساتھ خود کے کوئی باقاعدہ رشتے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ کی اس سے قبل شہباز شگری سے منگنی ہوچکی تھی جس کے ٹوٹنے کا آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں