Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsآئینی ترمیم پر مشاورت: صدر زرداری، بلاول بھٹو، فضل الرحمان کی نواز...

آئینی ترمیم پر مشاورت: صدر زرداری، بلاول بھٹو، فضل الرحمان کی نواز شریف کی رہائش گاہ آمد


جاتی امرا میں 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور کےلیے بڑی بیٹھک لگ گئی۔ نواز شریف کے عشائیے میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو موجود ہیں۔

عشائیے میں پی پی اور جے یو آئی کے متفقہ آئینی مسودے پر حتمی اتفاق رائے کےلیے بات چیت ہوگی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، گورنر پنجاب سلیم حیدر، اعظم نذیر تارڑ ، مریم اورنگزیب اور نوید قمر بھی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر حتمی مشاورت میں 3 بڑی جماعتوں کے درمیان مشترکہ مسودے پر اتفاق رائے کا امکان ہے۔

26ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر کراچی میں بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں اتفاق رائے ہونے کے بعد لاہور میں بڑی بیٹھک لگے گی۔ حکمران جماعت ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی قیادت کو آج رات کھانے پر بلالیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں 26ویں آئینی ترمیم پر ملک کی 3 بڑی جماعتوں کے درمیان آج مشترکہ مسودے پر اتفاق رائے کا امکان ہے۔ عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو، سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) مولانا فضل الرحمان شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی پی وفد میں سید نوید قمر اور مرتضیٰ وہاب شامل ہوں گے جبکہ جے یو آئی وفد میں اسعد محمود ، سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ، اسلم غوری و دیگر بھی شریک ہوں گے۔ ن لیگی وفد میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور پارٹی کے سینئر رہنما شامل ہوں گے، آج کی ملاقات میں حکمران جماعت سے دونوں پارٹیاں مسودے پر مشاورت کریں گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے بعد اہم سیاسی بیٹھک میں شرکت کےلیے جاتی عمرہ پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ مسودے کو 18 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق رائے ہونے کے بعد نواز شریف کو بھی آن بورڈ لینے کا اعلان کیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں