Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsآئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں 100 فیصد...

آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں 100 فیصد اتفاق ہوچکا ہے: بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بہت طویل مشاورتی عمل کے بعد آئین سازی کا عمل آگے بڑھتا جارہا ہے اور پیپلزپارٹی اور جمعیت علماء اسلام میں 26ویں آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا ہے۔

اسلام آباد میں جے یو آئی کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے مسلسل رابطہ ہے، عدالتی اصلاحات پر مولانا فضل الرحمٰن سے بات چیت ہوئی، آئینی بینچز پر اتفاق ہوگیا ہے، بہت طویل مشاورتی عمل کے بعد آئین سازی کا عمل آگے بڑھتا جارہا ہے اور پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا آئین سازی پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اتفاق رائے کے لیے ہم نے دن رات کام کیا، آئین اور پارلیمنٹ کو مزید طاقتور بنا رہے ہیں، خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن خود طے شدہ مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کریں، جس طریقے سے مولانا فضل الرحمٰن چاہتے تھے اس طرح مسودہ بنایا ہے، جو ڈرافٹ ہمارا ہے وہ مولانا فضل الرحمٰن نے خود لکھا ہے اس لیے چاہتا ہوں وہ خود پارلیمنٹ میں اسے پیش کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ثابت کرے کہ وہ سوشل میڈیا کا لشکر نہیں ایک سیاسی جماعت ہے، پی ٹی آئی کم از کم مولانا فضل الرحمٰن کے مسودے پر تو ووٹ دے، امید ہے مولانا فضل الرحمٰن پی ٹی آئی کو قائل کرلیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں