Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsآئی فون نے ایک خاندان کی زندگی بچالی، جانیے کیسے؟

آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی بچالی، جانیے کیسے؟


2022 میں ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے پہلی بار سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس پیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

یہ فیچر لوگوں کے تحفظ کے لیے بہت اہم ہے اور بنیادی طور پر اس کا مقصد انسانی زندگیاں بچانا ہی ہے۔

اس فیچر سے کسی علاقے میں سیلولر سگنل یا وائی فائی دستیاب نہ ہونے کے باوجود آئی فون سے ٹیکسٹ میسج بھیجنا ممکن ہوتا ہے۔

اب اس فیچر نے ایک بار پھر زندگی بچانے میں مدد فراہم کی ہے بلکہ اس بار تو پورے خاندان کو بچا لیا ہے۔

امریکی ریاست اوریگن کے ماؤنٹ ہڈ میں ہائیکنگ کرنے والے 4 بالغ افراد اور 2 بچوں پر مشتمل ایک خاندان خراب موسم کے باعث مشکلات کا شکار ہوگیا تھا۔

ساڑھے 3 ہزار فٹ بلندی پر ہائیکنگ کے دوران اچانک موسم خراب ہوا اور درجہ حرارت گھٹ گیا۔

وہاں سیلولر یا وائی فائی سگنل موجود نہیں تھے اور خود کو بچانے کے لیے انہوں نے شام ساڑھے 7 بجے سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس میسج بھیجا۔

خیال رہے کہ اس فیچر کے ذریعے لوگ اپنی ممکنہ لوکیشن اور حالات کی تفصیلات بھی امدادی ورکرز سے شیئر کر سکتے ہیں۔

اس میسج کے بعد امدادی ٹیم سے رابطہ کیا گیا مگر خراب موسم کے باعث متاثرہ خاندان تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔

مگر ریسکیو ٹیم کی جانب سے کوشش جاری رکھی گئی اور صبح 6 بجے انہوں نے متاثرہ خاندان کو تلاش کرلیا۔

مگر ان سب کو پہاڑی سے نیچے اتارنا بھی ایک بڑا مسئلہ ثابت ہوا۔ ہیلی کاپٹر سے انہیں اتارنے کی کوشش کی گئی مگر خراب موسم کے باعث اس میں ناکامی کا سامنا ہوا۔

اس کے بعد زمینی راستے سے انہیں اتارنے کی کوشش کی گئی مگر مشکل راستوں کے باعث واپسی کا سفر شام ساڑھے 7 بجے مکمل ہوا یعنی ایس او ایس میسج بھیجنے کے 24 گھنٹے بعد۔

واضح رہے کہ اس فیچر کے ذریعے اب تک امریکا اور کینیڈا میں متعد زندگیوں کو بچانے میں مدد ملی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں