Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsآئی فون 16 خریدنے میں جلد بازی نہ کریں مگر کیوں؟

آئی فون 16 خریدنے میں جلد بازی نہ کریں مگر کیوں؟


ایپل نے آئی فون 16 کی سیریز متعارف کروادی ہے جن میں نئے آئی او ایس 18 پر کام کرنے والے نئے آئی فونز کی یہ سیریز آئی فون 16، 16 پلس، 16 پرو اور 16 پرو میکس پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب آئی فون 16 کی سیریز کی فروخت بھی گزشتہ روز سے شروع ہوگئی ہے جس کیلئے یقیناً بہت سے خریدار منتظر ہیں لیکن اگر ہم آپ سے یہ کہیں کہ آپ کو ابھی آئی فون 16 خریدنے کے بجائے کچھ انتظار کرنا چاہیے تو؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون 16 کی سیریز متعارف ہونے کے ساتھ ہی آئی فون 17 سیریز سے متعلق بھی کئی افواہیں زیر گردش ہیں۔

بتایا جارہا ہے 2025 کا آئی فون ماڈل 17 آئی فون 16 سیریز کے مقابلے میں خریداروں کیلئے ایک بہتر سودا ثابت ہوگا۔

ٹیکنالوجی ماہرین نے خریداروں کو آئی فون 16نہ خریدنے کیلئے 5 وجوہات بتائی ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو آئی فون کے اگلے ماڈل کا انتظار کرنا چاہیے وہ وجوہات کیا ہیں آئیے جانتے ہیں۔

آئی فون 17 کے ماڈلز کیلئے اپ گریڈ ڈسپلے
خبریں زیرگردش ہیں کہ آئندہ برس آئی فون 17 کے ماڈل میں بالترتیب 6.12 انچ اور 6.69 انچ سے بڑا 6.27 انچ اور 6.86 انچ تک کا ڈسپلے سائز متعارف کروایاجاسکتا ہے۔

24 میگا پکسل سیلفی کیمرہ
اس وقت آئی فون 16سیریز میں 12 میگا پکسل سیلفی کیمرا استعمال کیا جارہا ہے لیکن ممکنہ طور پر آئی فون 17 میں اسے اپ گریڈ کرکے زیادہ میگا پکسل کے ایڈوانس ٹیکنالوجی کے کیمرے کو دیے جانے کا امکان ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ایپل کی نئی سیریز 24 میگا پکسل سیلفی کیمرہ کے ساتھ پیش کی جاسکتی ہے۔

آئی فون 17 کے لیے 12 جی بی ریم
ایپل کے تجزیہ کاروں منگ چی کو اور جیف پو کے مطابق 2025 کے آئی فون 17 پرو میکس اور آئی فون 17 پرو میں 8 جی بی ریم کے بجائے اپ گریڈ شدہ 12 جی بی ریم کی خاصیت شامل ہونے کا امکان ہے۔

یہی نہیں پرو ماڈلز کے علاوہ، معیاری آئی فون 17 ماڈلز میں اپ گریڈ شدہ ریم بھی ہو سکتی ہے ۔

آئی فون 17 پلس کے بجائے آئی فون 17 ائیر
اطلاعات کے مطابق ایپل آئی فون 17 سیریز کیلئے ’پلس‘ ماڈلز کو بند کر سکتا ہے اور اس کی جگہ آئی فون 17 ائیر متعارف کرا سکتا ہے۔

انڈر ڈسپلے فیس آئی ڈی اور اینٹی ریفلیکٹیو ڈسپلے
توقع کی جارہی ہے کہ لاک پروٹیکشن کو بہتر بنانے کے لیے ایپل اپنے اگلے ماڈل میں سیلفی کیمرہ میں انڈر ڈسپلے ‌ فیس آئی ڈی ٹیکنالوجی شامل کرے گا ۔

دوسری طرف یہ خبریں بھی ہیں کہ آئی فون 17 ایک نئے اینٹی ریفلیکٹو ڈسپلے اسکریچ ریزسٹنٹ ڈسپلے کے ساتھ پیش کیا جائے گا جو ایپل کی سیرامک شیلڈ سے زیادہ طاقتور ہوسکتا ہے ۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں