Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsآج کے افطار میں ایگ پکوڑے بنائیں، آسان ترکیب

آج کے افطار میں ایگ پکوڑے بنائیں، آسان ترکیب


افطاری میں پکوڑے نہ ہوں ایسا ہو نہیں سکتا کیونکہ گھر کے بڑے اور چھوٹے سب کا کہنا ہے کہ ان کے بغیر افطار ادھورا ہے۔

آج ہم آپ کو پکوڑے بنانے کی ایک نئی ترکیب بتارہے ہیں جنہیں کھا کر اہل خانہ آپ کے گن گانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

رمضان اسپیشل میں آج پیش خدمت ہے لذیذ ایگ پکوڑے جو آپ کی افطاری کو اور بھی مزیدار اور لذیذ بنائے۔ ایگ پکوڑے گھر میں بنانے کی آسان ترکیب آپ بھی جانیے

اجزا:

انڈے6 عدد سخت ابلے ہوئے چھیل لیں اور آدھ انچ موٹے قتلے کاٹ لیں۔

بیسن آدھا کپ، کارن فلور 2 چائے کے چمچ، سفید مرچ حسب ضرورت پسی ہوئی، نمک حسب ضرورت، اجینو موٹو چٹکی بھر، سویا ساس ایک چائے کا چمچ، چلی گارلک ساس ایک چائے کا چمچ۔

ترکیب:

بیسن، کارن فلور اور ساری اشیا پانی کے ساتھ پیسٹ بنا لیں جو زیادہ پتلا نہ ہو۔

اب انڈوں کو اس میں ڈبو کر بالکل مدھم آنچ پر تیل ڈال کر تلیں، اس ترکیب سے آلو کے قتلے اور پیاز کے لچھے بھی فرائی کرسکتی ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں