Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsآرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر...

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال


آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے نائب روسی وزیراعظم نے ملاقات کی جس کے دوران خطے کی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے روس سے روایتی دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق روسی نائب وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی کے لیے افواج پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور خطے میں فروغ امن کے لیے اس کے کردارکی تعریف کی۔

 

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں