Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsآرمی چیف سے ہارورڈبزنس سکول کے 44 طلبہ کی ملاقات

آرمی چیف سے ہارورڈبزنس سکول کے 44 طلبہ کی ملاقات


ہارورڈ بزنس اسکول ٹریک کے 44 طلباء کے وفد نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعلیم، تنقیدی سوچ، اور اختراع کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان کی وسیع صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے طالب علموں نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی۔آئی ایسں پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان کے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں کلیدی کردار، دہشت گردی کے خلاف ناقابل تسخیر کوششوں، اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے عزم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے موجودہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعلیم، تنقیدی سوچ، اور اختراع کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان کی وسیع صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے شرکا کو ذاتی تجربات کی بنیاد پر اپنی رائے بنانے کی ترغیب دی۔ آرمی چیف نے ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور جھوٹی خبروں کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے طلباء کو بصیرت کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔

ہارورڈ کے طلباء نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک تعمیری اور معلوماتی بات چیت کا موقع فراہم کیا ۔یہ ملاقات آرمی چیف کی 20 اگست کو مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کے ساتھ جنرل ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی ملاقات کے بعد ہوئی، جو ملک کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں