Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsآرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، حیدر ٹینک کی تقریب...

آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، حیدر ٹینک کی تقریب رونمائی میں شرکت


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جس دوران آرمی چیف کو حیدر ٹینک کی تکنیکی صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے حیدر ٹینک پروجیکٹ کی رول آؤٹ تقریب میں بھی شرکت کی جس میں چین کےسفیر، چینی کمپنی کے حکام اور پاک فوج کے حکام نے بھی شرکت کی۔

ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے دورے کے دوران آرمی چیف کو اسلحے اور ملکی ترقی کے حصول میں پیشرفت سے آگاہ کیا گیا جب کہ حیدر ٹینک کی تکنیکی صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی ۔

آرمی چیف نے حیدر ٹینک پروجیکٹ کی رول آؤٹ تقریب میں بھی شرکت کی جس میں چین کےسفیر، چینی کمپنی کے حکام اور پاک فوج کے حکام نے بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حیدر ٹینک وارفیئر فیلڈ میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور متاثر کن صلاحیت رکھتا ہے، ٹینک میں قابل ذکر فائر پاور اور پروٹیکشن کی خصوصیات ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجیز سے تیار حیدر ٹینک پاکستانی دفاعی صنعت کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں