Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsآغا علی کیلئے 2018 مشکل ترین سال کیوں تھا؟

آغا علی کیلئے 2018 مشکل ترین سال کیوں تھا؟


پاکستانی معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے انکشاف کیا ہے کہ 2018ء کا سال اُن کے لیے بہت مشکل ثابت ہوا تھا۔

اداکار آغا علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران اُن کے ہمراہ ساتھی اداکارہ امر خان بھی موجود تھیں۔

آغا علی نے ماضی میں جھانکتے ہوئے برے وقت کے تجربے سے متعلق کھل کر بات کی۔

اداکار کا بتانا تھا کہ 2018ء ایک ایسا سال تھا جس میں انہوں نے اپنے 90فیصد پیسہ ایک جگہ انویسٹ کر دیا تھا اور وہ پیسہ ڈوب گیا تھا۔

اُن کا بتانا تھا کہ اسی سال اُن کا ایک ریلیشنشپ بھی ٹوٹ گیا تھا، 99 فیصد لوگ اُنہیں برا بھلا بولتے تھے اور وہ خود کو سوشل میڈیا پر بطور ویلن ہی دیکھا کرتے تھے، اُن کا وزن بھی کافی حد تک بڑھ گیا تھا۔

آغا علی نے بتایا کہ پھر انہوں نے 2018ء میں عمرہ ادا کیا اور آہستہ آہستہ اُن کے معاملات سدھرنے لگے تھے، انہوں نے اس دوران اللہ کو خود سے بہت قریب پایا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ عمرہ ادائیگی کے بعد اُن کا جینے کا طریقہ اور زندگی سے متعلق خیالات بدل گئے تھے۔

یاد رہے کہ اداکار آغا علی اور اداکارہ سارہ خان ایک رومانوی تعلق میں جڑے تھے، لمبے عرصے تک ایک ساتھ رہنے کے بعد اس جوڑی میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

بعد ازاں سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر کے ساتھ دھوم دھام سے شادی کر لی تھی، اس جوڑی کی ایک بیٹی بھی ہے۔

دوسری جانب کورونا لاک ڈاؤن کے دوران، 2020 میں آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ خاموشی سے نکاح کر لیا تھا۔

اس جوڑی میں آج کل علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں، متعدد مواقعوں پر آغا علی اکیلے ہی بیرونِ ملک گھومتے اور سیر سپاٹے کرتے نظر آئے ہیں۔

اس جوڑی نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کی گئیں تصویریں بھی حذف کر دی ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں