Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsاب ملازمین کے لیے’’ اداسی کی چھٹیاں‘‘ بھی ملیں گی

اب ملازمین کے لیے’’ اداسی کی چھٹیاں‘‘ بھی ملیں گی


چین کی فیٹ ڈانگ لائی نامی سپر مارکیٹ نے اپنے ملازمین کے لیے سال میں 10 دن کی اداسی کی چھٹیاں ’’سیڈ لیوز‘‘ متعارف کروا دی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق فیٹ ڈانگ لائی نامی سپرمارکیٹ کے ملازمین اگر اُداس ہیں اور ان کا کام پر آنے کا دل نہیں کر رہا تو وہ سال میں دس دن چھٹیاں لے سکیں گے، ان چھٹیوں کو مینجرز بھی مسترد نہیں کر پائیں گے۔

یاد رہے کہ 1995 میں اپنا پہلا اسٹور شروع کرنے والے فیٹ ڈانگ لائی کے مالک یو ڈونگ لائی کا کہنا ہے کہ ہر شخص کے ایسے دن بھی آتے ہیں جب وہ اُداسی کی کیفیت سے گزر رہے ہوتے ہیں، یہ انسانی فطرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب ملازمین اُداس ہونے پر چھٹی لیتے ہیں تو وہ ایک بار پھر خوشی محسوس کر سکتے ہیں۔ اس طریقے سے وہ سمجھ پاتے ہیں کہ کمپنی ان سے تعاون کرتی ہے اور وہ اپنے کام اور ذاتی زندگی میں توازن قائم رکھ سکتے ہیں۔

فیٹ ڈانگ لائی کے ملازمین پہلے ہی 40 دن کی سالانہ چھٹیاں حاصل کرتے ہیں، اس کے علاوہ چینی نئے سال کے جشن کے دوران 5 دن ویسے ہی سٹورز بند رہتے ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں