Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsاداکارہ زارا نور کی بیٹی کی پیدائش پر انوکھی تقریب، مداح حیران

اداکارہ زارا نور کی بیٹی کی پیدائش پر انوکھی تقریب، مداح حیران


پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ زارا نور عباس جہاں اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں وہیں وہ اپنے ڈانس کی وجہ سے بھی سب کی داد وصول کرتی ہیں۔

اداکارہ زارا نور عباس اور ان کے شوہر اداکار اسد صدیقی کے ہاں رواں سال 27 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام ‘نورِ جہاں’ رکھا گیا ہے۔

حال ہی میں اداکار جوڑے کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خوشی میں ‘خوش آمدید جشن نورِ جہاں’ تقریب رکھی گئی جس میں اداکارہ زارا نور عباس نے بھی ڈانس کیا۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو بالی وڈ کے مشہور گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور ویڈیو میں ان کے دوست احباب کو زارا نور کو سراہتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں