Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsاداکارہ مریم نفیس کا حق مہر کے متعلق حیران کن انکشاف

اداکارہ مریم نفیس کا حق مہر کے متعلق حیران کن انکشاف


تقریبا دو سال قبل رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ مریم نفیس نے پہلی بار نہ صرف اپنی شادی کی تفصیلات بتادیں بلکہ اپنے حق مہر سے متعلق بھی انکشاف کردیا۔

اداکارہ مارچ 2022 میں ہدایت کار امان احمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں تھیں اور اب انہوں نے پہلی بار اپنی شادی سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

اداکارہ نے فوچیا میگزین کو بتایا کہ ان کی شادی کی مرکزی تقریب میں صرف 90 افراد نے شرکت کی تھی اور انہوں نے اپنے بعض رشتے داروں کو بھی نہیں بلایا تھا۔

اداکارہ کے مطابق وہ چاہتے تھے ان کی شادی سادگی سے ہو، اس لیے زیادہ تقریبات نہیں رکھیں۔

مریم نفیس نے بتایا کہ ان کا نکاح فیصل مسجد میں ہوا تھا اور وہ نکاح نامے پر دستخط کرتے وقت بے حد روئی تھیں جس پر سب پریشان ہوگئے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد کے پرتعیش ہوٹل میں کچھ افراد کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا، جس کے بعد وہ باراتیوں سمیت سوات چلے گئے، جہاں ان کی شادی کی دیگر تقریبات ہوئیں اور دو دن بعد واپس آگئے۔

مریم نفیس نے بتایا کہ ان کے شوہر یورپی ملک یونان میں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن پھر انہوں نے سوات کا انتخاب کیا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے حق مہر میں 2200 روپے لیے۔

مریم نفیس کا کا کہنا تھا کہ وہ حق مہر لینا ہی نہیں چاہتی تھیں جب کہ شوہر نے انہیں کھلے دل سے اجازت دی کہ جو چیز مانگنی ہے مانگو لیکن پھر انہوں نے شریعت کے حساب سے صرف 2200 روپے لیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنا نکاح نامہ پڑھا، جس میں انہیں خلع کا حق دیا گیا ہے اور وہ یہ پڑھ کر آبدیدہ ہوگئیں، جس پر بعض افراد نے سمجھا کہ شاید ان کی زبردستی شادی کروائی جا رہی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں