Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsاداکارہ یشما گل کا خود سے متعلق حیران کن انکشاف

اداکارہ یشما گل کا خود سے متعلق حیران کن انکشاف


معروف اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کچھ عرصے کے لیے مذہب سے دور ہوگئی تھیں۔

یشما گل نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ نوجوانی میں مجھے لگتا تھا کہ اللہ تعالیٰ میری مدد نہیں کررہے اور اس لیے میں کچھ عرصہ مذہب سے دور ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ بعد میں مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ میری سوچ غلط تھی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ بہترین چیزوں سے نوازتے ہیں۔ میں اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہوں کہ آپ کسی کے ساتھ اچھا کریں گے تو آپ کے ساتھ بھی اچھا ہوگا۔

یشما گل کا ساتھی اداکارہ اور دوست ہانیہ عامر کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ ہانیہ عامر اپنے ایکٹنگ پروجیکٹس سے زیادہ سوشل میڈیا کی وجہ سے مشہور ہیں۔ ہانیہ اپنے سوشل میڈیا پر اچھا کونٹینٹ ڈالتی ہیں اور ان کی پوسٹ اچھی ہوتی ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں