بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی نئی فلم “ڈاکو مہاراج” کا گانا سامنے آنے کے بعد تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے گانے میں اداکارہ اروشی روٹیلا اور اداکار ننداموری بالاکرشنا کے ڈانس پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کے درمیان عمر کے فرق اور نامناسب انداز سے ڈانس اور اداکارہ کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،اس کے علاوہ گانے کی کوریو گرافی اور دیگر سینز پر بھی صارفین تنقید کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا 30 جبکہ ننداموری بالاکرشنا 64 سال کے ہیں اور ان کا شمار فلم انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے گانے کو دوبارہ شوٹ کرنے یا فلم سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے،دوسری جانب فلم کی انتظامیہ یا ٹیم کا اس تنقید پر فی الحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم “ڈاکو مہاراج” 12 جنوری کو سینماؤں کی زینت بنے گی۔