Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsاسامہ خان کا اداکارہ مایا علی کے بارے میں بڑا بیان سامنے...

اسامہ خان کا اداکارہ مایا علی کے بارے میں بڑا بیان سامنے آگیا


حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم نایاب کے ہیرو اسامہ خان نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اداکارہ مایا علی پسند ہیں۔

حال ہی میں اسامہ خان نے نجی چینل کے پرگروام میں شرکت کی اور اپنی ڈیبیو فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ کے ساتھ ساتھ نجی زندگی کے بارے میں بات چیت کی۔

دوران گفتگو میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ ماہرہ خان اور مایا علی پر کرش ہے اور ان دونوں کے ساتھ ہی کام کرنا چاہتا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ اپنی پسندیدگی کے بارے میں کئی بار میں ذکر کرچکا ہوں اس لیے اس کا علم مایا کو بھی ہوگا کہ میں انہیں پسند کرتا ہوں۔

اسامہ کے جواب پر میزبان نے سوال کیا کہ اگر اظہار محبت کرنا ہو تو کس سے کریں گے؟ اس پر انہوں نے ہنستے ہوئے اعتراف کیا اور کہا کہ اگر اظہار کرنا ہوا تو مایا علی سے کروں گا کیونکہ وہ غیر شادی شدہ ہیں۔

میزبان نے مایا علی سے شادی کے بارے میں خیالات پوچھے تو اداکار نے کہا اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

واضح رہے کہ اسامہ خان، میں خواب بُنتی ہوں، دوبارہ ، تیرے عشق کے نام، ایک ستم اور فلم نایاب میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں