Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsاستور: باراتیوں کی بس دریا میں جاگری، 2 افراد جاں بحق

استور: باراتیوں کی بس دریا میں جاگری، 2 افراد جاں بحق


 

گلگت بلتستان کے ضلع استور سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر دریا میں گرنے سے 2 جاں بحق ہوگئے جب کہ مزید 22 افراد کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق باراتیوں سے بھری کوسٹر گلگت بلتستان کے ضلع استور کے گاؤں پریشنگ سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے اور حادثے کا شکار مسافروں کی جانیں بچانے کی کوشیش ہو رہی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک جائے حادثہ سے 2 لاشیں ملی ہیں جب کہ ایک لڑکی زخمی ہے، مزید لاپتا 22 افراد کی تلاش جاری ہے۔

ریسکو افسر کے مطابق استور سے جائے حادثہ 3 گھنٹے کی مسافت پر ہے، حکام کے مطابق جائے حادثہ ضلع دیامر کے حدود میں شامل ہے۔

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کی مسافر بس اپر کوہستان میں شتیال کے مقام پر درائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں