Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsاسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست خارج

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست خارج


لاہور ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ سینیٹر اسحاق ڈار وزیرِ خارجہ کے عہدے پر تعینات ہیں، آئین میں نائب وزیرِ اعظم کا عہدہ موجود نہیں ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ آئین کے خلاف اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کی گئی ہے، عدالت ان کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ن لیگی سینیٹر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیرِ اعظم مقرر کیا تھا۔

وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیرِ اعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیرِ اعظم مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ ڈویژن نے سینیٹر اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں