Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsاسرائیلی شہر حیفہ کے ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ

اسرائیلی شہر حیفہ کے ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ


اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ کے ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے، جس کے باعث بجلی فراہمی کے مرکز میں آگ لگ گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی گروپ کی جانب سے اسرائیلی شہر حیفہ کے ایئر پورٹ پر ڈرون حملے کی ذمہ داری کو قبول کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کے قتلِ عام پر علاقائی مزاحمتی گروپس کی جانب سے جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عراقی گروپ اسلامی مزاحمت اور یمن کے انصار اللہ کی جانب سے اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی غزہ میں خونریزی 152 دن سے جاری ہے جس میں شہداء کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی کے خوف ناک نتائج نکلیں گے۔

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ترک صدر اردوان کی فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ امور اور فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک صدر نے کہا کہ فلسطین میں یہودیوں کی غیر قانونی آباد کاری خطے میں امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

رجب طیب اردوان نے کہا مسائل ختم کرنے کے لیے رمضان المبارک میں فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دی جائے، قبلہ اول میں داخلے پر پابندی کے خوف ناک نتائج نکلیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں