Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsاسرائیلی پولیس افسر کو قتل اور4 کو زخمی کرنے والا نوجوان کون؟

اسرائیلی پولیس افسر کو قتل اور4 کو زخمی کرنے والا نوجوان کون؟


اسرائیل میں تن تنہا مرکزی شاہراہ پر فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک اور چار یہودیوں کو زخمی کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مسلح شخص کو وہاں سے گزرنے والے ایک کار سوار نے جوابی فائرنگ میں مار دیا تھا جس کی شناخت غزہ کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ نوجوان گزشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل حماس جنگ شروع ہونے سے کچھ روز قبل آیا تھا اور تب سے اسرائیل میں ہی مقیم تھا۔

غزہ کا فلسطینی نوجوان کیوں کہ اسرائیل کا رہائشی نہیں تھا اس لیے اس کا نام اور دیگر معلومات حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہے۔

اسرائیلی حکام حیران ہیں کہ یہ نوجوان کس طرح ایک سال تک خفیہ ایجنسیوں اور سیکیورٹی فورسز سے اوجھل رکھنے میں کامیاب رہا۔

یاد رہے کہ یہ نوجوان آج پیدل ہی ہائی وے تک پہنچا تھا اور سب سے پہلے ایک پولیس افسر کو گولی مار کر ہلاک کیا اور پھر دیگر گاڑیوں پر بھی گولیاں برسائی تھیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں