ایران کی جانب سے گزشتہ روز اسرائیل پر داغے جانے والے میزائلوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ایرانی خبررساں ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والے میزائل پر اس حملے کا نام ’وعدہ صادق 2‘ درج ہے۔
ایرانی میزائل پر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کے حوالے سے تحریربھی دیکھی جاسکتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرانی میزائل پر درج ہے کہ یہ اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر دفاع اور مسلح افواج کے مشیر امیر نصیر زادہ نے کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 2 بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی بنیاد پر جوابی اقدام تھا لہٰذا یہ مکمل طور پر قانونی تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا اور 3 فوجی اڈوں اور ایک انٹیلیجنس بیس کو نشانہ بنایا گیا۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ اس آپریشن میں مختلف میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔