Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsاسرائیل کو ختم کرکے دم لیں گے، حزب اللہ کی بڑی دھمکی

اسرائیل کو ختم کرکے دم لیں گے، حزب اللہ کی بڑی دھمکی


اسرائیل کے ساتھ جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے حماس کی حمایت کے لیے جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے لیکن حوصلے پست نہیں، جارحیت کے سامنے ڈٹے رہیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی مزاحمت پسند تنظیم حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک کینسر ہے جسے ختم کرنا ضروری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں اپنی صلاحیتوں اور طاقت پر یقین ہے۔ چاہے کتنا ہی وقت کیوں نہ لگے اسرائیل کو تباہ کرکے دم لیں گے۔

خیال رہے کہ غزہ کے بعد اب اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے جس میں اس کے سربراہ حسن نصر اللہ سمیت 90 اعلیٰ کمانڈرز اور اگلی ممکنہ قیادت میں سے کچھ رہنما مارے گئے۔

تاہم حزب اللہ نے حماس کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں