Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsاسرائیل کی شدید بمباری سے حزب اللہ کے سینئر کمانڈر ابراہیم قبیسی...

اسرائیل کی شدید بمباری سے حزب اللہ کے سینئر کمانڈر ابراہیم قبیسی شہید


حزب اللّٰہ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بیروت میں شدید بمباری سے سینئر کمانڈر ابراہیم قبیسی شہید ہو گئے ہیں۔لبنان کے محکمہ صحت کے مطابق پیر سے جاری اسرائیلی حملوں میں کم از کم 569 افراد شہید اور 1835 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے علی الصبح ٹیلی گرام پر پوسٹ میں کہا کہ کمانڈر ابراہیم قبیسی شہید ہوگئے۔ لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں 6 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان کے محکمہ صحت کے مطابق پیر سے جاری اسرائیلی حملوں میں کم از کم 569 افراد شہید اور 1835 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے اولیور مارسڈن نے بیروت سے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ ماحول انتہائی کشیدہ ہے اور لوگ بہت زیادہ پریشان ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں