وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسموگ کے معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا عندیہ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی، کسی نے انہیں تکلیف پہنچانے کی کوشش کی تو مریم نواز ساتھ کھڑی ہوگی، اقلیتیں ہمارے سر کا تاج ہیں، ان کا تحفظ اور احترام حکومت کی ذمہ داری ہے، کسی تفریق کے بغیر ہم سب پاکستانی ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی ہے اور اسموگ کے معاملے پر پاک بھارت ڈپلومیسی کی ضرورت ہے، جب تک دونوں پنجاب مل کر اقدام نہیں کرتے ہم اسموگ سے نہیں لڑ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ سوچ رہی ہوں اسموگ کے معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباددیتے ہوئے اقلیتوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی، کسی نے انہیں تکلیف پہنچانے کی کوشش کی تو مریم نواز ساتھ کھڑی ہوگی، اقلیتیں ہمارے سر کا تاج ہیں، ان کا تحفظ اور احترام حکومت کی ذمہ داری ہے، کسی تفریق کے بغیر ہم سب پاکستانی ہیں۔
مریم نواز نے 1400 خاندانوں کو دیوالی پر 15 ہزار روپے کا تحفہ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اقلیتوں کے فنڈز کو دگنا کررہے ہیں، 20 دسمبر تک منارٹی کارڈ لانچ کرنا ہے، اقلیتوں کو 3 ماہ میں ساڑھے 10 ہزار روپے ملیں گے۔