Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsاسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس عبور...

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس عبور کرگیا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بازارِ حصص میں 882 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ ساز سطح عبور کرکے 110852 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی بلند ترین سطحوں کو چھو چکا ہے اور اس دوران کئی نئے ریکارڈز قائم ہو چکے ہیں۔

ملک میں مثبت معاشی اشاریوں، نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں نمایاں کمی، انفلوز میں بہتری اور اصلاحات پروگرام پر عمل درآمد جاری رہنے سے معیشت درست پر گامزن ہونے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز بھی انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 500 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پہنچ گیا تھا۔

پیر کے روز کاروبار کے اختتام تک زبردست تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس 916.44 پوائنٹس کے اضافے سے 109970.38پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں