Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsاسپتال میں داخل ہوں، شیرافضل مروت کے بیان سے پی ٹی آئی...

اسپتال میں داخل ہوں، شیرافضل مروت کے بیان سے پی ٹی آئی میں تشویش


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنما شیرافضل مروت کورونا وائرس کا شکار ہو کر اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت نے کہا کہ ‘بیمار ہونے کے بعد ابتدائی ٹیسٹ سے پتا چلا کہ کوویڈ-19 سے متاثر ہوں’۔

انہوں نے لکھا کہ ‘میرا درجہ حرارت بہت زیادہ ہے اور جسم درد کر رہا ہے اور اسپتال میں داخل ہوں’۔

دعاؤں درخواست کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وبائی مرض کوویڈ اب کم مہلک ہے’۔

خیال رہے کہ شیر افضل کو حال ہی میں اسلام آباد میں جلسے میں شرکت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں