Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsاسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے استعفیٰ دے دیا

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے استعفیٰ دے دیا


اسکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے استعفیٰ دے دیا، جس سے برطانیہ کی اپوزیشن لیبر پارٹی کے لیے اس سال کے آخر میں متوقع قومی انتخابات میں اپنی سابق اسکاٹش ہارٹ لینڈ میں دوبارہ جگہ حاصل کرنے کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 39 سالہ سیاست دان نے کہا کہ وہ اسکاٹش نیشنل پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے بھی دستبردار ہو جائیں گے لیکن جب تک ان کا جانشین نہیں مل جاتا وہ اس پوزیشن پر رہیں گے۔

حمزہ یوسف نے اسکاٹ لینڈ کے گرینز کے ساتھ اتحاد کے معاہدے کو ختم کرنے کی وجہ سے ایک ہفتے تک ہونے والی افراتفری کے بعد پیر کو سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

اس کے بعد وہ اس ہفتے کے آخر میں ان کے خلاف متوقع عدم اعتماد کے ووٹ کے لیے حمایت حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔

نکولا اسٹرجن کی جگہ فرسٹ منسٹر اور اسکاٹش نیشنل پارٹی لیڈر کے عہدے پر فائز ہونے کے ایک سال بعد استعفیٰ دیتے ہوئے حمزہ یوسف نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کوئی اور اسکاٹ لینڈ کی حکومت کی قیادت کرے۔

اتحادی حکومت کے ترقی پسند ریکارڈ، کچھ قوم پرستوں کے صنفی شناختی اصلاحات کو ختم کرنے اور معیشت پر دوبارہ توجہ دینے کے مطالبات کے درمیان پھنسے ہوئے، حمزہ یوسف ایسا توازن قائم نہیں کر سکے جو ان کی بقا کو یقینی بنا سکے۔

اسکاٹش نیشنل پارٹی اسکاٹش حکومت کی سربراہی کے 17 سال بعد عوامی حمایت کھو رہی ہے، اس ماہ کے شروع میں، پولنگ فرم یو گو نے کہا کہ لیبر پارٹی نے ایک دہائی میں پہلی بار ویسٹ منسٹر کے انتخابات کے لیے ووٹنگ میں اسکاٹش نیشنل پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں لیبر پارٹی کی بحالی نے برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک کی کنزرویٹو پارٹی کو درپیش چیلنج میں اضافہ کر دیا ہے، جو برطانیہ بھر میں رائے عامہ کے جائزوں میں لیبر پارٹی سے بہت پیچھے ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ کے پاس نئے وزیر کا انتخاب کرنے کے لیے 28 دن ہیں ، جہاں ایس این پی کے سابق رہنما جان سوینی اور حمزہ یوسف کی سابق قیادت کی حریف کیٹ فوربس کو ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اگر اسکاٹش نیشنل پارٹی پارلیمنٹ میں حمایت حاصل کرنے کے لیے کوئی نیا لیڈر نہیں ڈھونڈ پاتی ہے تو اسکاٹ لینڈ میں الیکشن کرائے جائیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں