Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsاسکاٹ لینڈ یارڈ نے حریم شاہ کو سیکیورٹی مہیا کردی

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے حریم شاہ کو سیکیورٹی مہیا کردی


نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ کو دھمکیاں موصول ہونے کے بعد لندن پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حریم شاہ نے دھمکیوں پر پولیس سے رابطہ کیا تھا اور پولیس کو بتایا کہ ان کا پیچھا کیا جارہا ہے اور انہیں بلیک میل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ٹک ٹاکر کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر گمنام اکاؤنٹس سے سوشل میڈیا پر پچھلے ہفتے جاری کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ برطانوی پاکستانیوں کے ایک گروپ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حریم شاہ نے مانچسٹر میں 6 ہزار پونڈ چوری کیے اور وہ لندن فرار ہوگئیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں