پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کی فارم پر تشویش ہے، وہ کافی عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
راولپنڈی میں بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ یکطرفہ نہیں، پاکستان مزید لیڈ لینے کی کوشش کرے گا، ایسی پچ ہونی چاہیے، جس میں اسپن اور فاسٹ بولر دونوں کو مدد ملے۔
اظہر محمود نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ تب ہی لوگ دیکھیں گے، جب پچ اچھی ہوگی، شاہین آفریدی کی فارم پر تشویش ہے، وہ کافی عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔