Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsافطار کے بعد کچھ افراد کو سردی کیوں لگتی ہے؟

افطار کے بعد کچھ افراد کو سردی کیوں لگتی ہے؟


رمضان المبارک میں ہم سحری اور افطاری کے اوقات کو مدنظر رکھ کر اپنے معمولات زندگی کو ٹھیک کرتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ افطاری کے بعد ہمیں اچانک سردی کیوں لگتی ہے؟

ویسے آئس کریم جیسی ٹھنڈی چیز کھانے کے بعد یہ احساس بہت عام ہوتا ہے، خاص طور پر سرد موسم میں لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ رمضان کے مہینے میں بہت سے لوگوں کو افطاری کے بعد سردی لگنے لگتی ہے، یعنی ہاتھ پاؤں ٹھنڈےہونےلگتےہیں۔

لیکن اس کی وجہ کیا ہے اور کیا یہ بیماری کی علامت تو نہیں ہے؟

دراصل جب ہم روزہ رکھتے ہیں تو سحری اور افطاری کے درمیان کم از کم 13 گھنٹے کا وقفہ ہوتا ہے۔ رمضان کے دوران خوراک سے طویل وقفہ صحت کیلیے اچھا ہے، لیکن اس سے سردی کیلیے جسمانی حساسیت بھی بڑھ جاتی ہے۔

رمضان کے مہینے میں کیلوریز کی مقدار کو عام دنوں کے مقابلے میں کم کرنا کھانے کے بعد جسم کے درجہ حرارت میں تبدیلی کا باعث بنتا ہے، اور میٹابولزم کو بھی سست کر دیتا ہے، جس سے جسم کی توانائی زیادہ دیر تک محفوظ رہ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق بھوک کی حالت میں بلڈ شوگر لیول گر جاتا ہے۔ کم بلڈ شوگر لیول ہماری سردی کی حساسیت کو بڑھاتا ہے اور جب ہم کھاتے ہیں تو ہمیں ٹھنڈ لگتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر اس قسم کا تجربہ اکثر کھانے کے بعد ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو معمول سے زیادہ کیلوریز استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں